Advertisement
Advertisement
Advertisement

شین وارن کی موت طبعی تھی، تھائی پولیس

Now Reading:

شین وارن کی موت طبعی تھی، تھائی پولیس

تھائی پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم سے پتہ چلتا ہے کہ شین وارن کی موت قدرتی وجوہات کی بناء پر ہوئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  تھائی پولیس  کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے تھائی لینڈ کے ایک جزیرے پر آسٹریلیا کے عظیم کرکٹر شین وارن کی موت قدرتی وجوہات کی وجہ سے ہوئی تھی۔

نائب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ  شین وارن کے اہلخانہ کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد بارے میں بتا دیا گیا تھا اور انہوں نے اس نتیجے  کو قبول کر لیا تھا۔

نائب پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ شین وارن کی لاش کو آسٹریلوی قونصل  خانے کے حکام  کے سپرد کیا جائے گا جو لاش کو آسٹریلیا میں ان کے خاندان کے پاس منتقل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  ’بال آف دی سینچری‘ کرنے والے شین وارن کے کیریئر پر ایک نظر

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش کار مقررہ وقت کے اندر پراسیکیوٹرز کے لیے پوسٹ مارٹم کے نتائج کا  مزید خلاصہ کریں گے۔

واضح رہے کہ  تھائی لینڈ کے تفتیش کاروں کو مبینہ طور پر شین وارن کے کمرے کے فرش اور نہانے کے تولیے پر خون کے دھبے ملے تھے جس کے بعد شبہ کیا جارہا تھا کہ انہیں مبینہ طور پر قتل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن تھائی لینڈ کے کوہ ساموئی  میں 52 برس کی عمر میں  دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرگئے تھے۔

 شین وارن کو ان کے ولا میں بے جان پایا گیا تھا اور طبی عملے کی بہترین کوششوں کے باوجود  بھی وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر