پاکستانی اوپنرز نے آسٹریلیا کے خلاف وہ کارنامہ انجام دے دیا جو انگلینڈ کے سوا آج تک کوئی نہ کرسکا۔
پنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی پاکستانی اوپنرز نے سنچری شراکت قائم کرکے آسٹریلیا کے خلاف دونوں اننگز میں سنچری شراکت قائم کرنے والی انگلینڈ کے بعد دوسری ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف صرف چار مواقعوں پہ ایسا ہوسکا ہےاور چاروں مرتبہ انگلینڈ نے ہی دونوں اننگز میں سنچری شراکت قائم کی ہے۔
انگلینڈنے آسٹریلیا کے خلاف دونوں اننگز میں سنچری شراکت 1924، 1947، 1948 اور آخری مرتبہ 1971 میں قائم کی تھیں۔
AdvertisementA century stand in both innings v AUS:
1924 – Hobbs & Sutcliffe (ENG)
1947 – Hutton & Washbrook (ENG)
1948 – Hutton & Washbrook (ENG)
1971 – Boycott & Edrich (ENG)
2022 – Shafique & Imam-ul-Haq #PAKvAUS— cricket.com.au (@cricketcomau) March 8, 2022
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے یہ کارنامہ پنڈی ٹیسٹ میں انجام دیا جب آسٹریلوی ٹیم 24 برس بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے۔
پاکستانی اوپنرز کی جانب سے کسی بھی ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں اپننگ شراکت قائم کرنے کا یہ تیسرا موقع ہے۔
اس سے قبل 2003 میں عمران فرحت اور توفیق عمر اور گزشتہ برس 2021 میں عبداللہ شفیق اور عابد علی بنگلادیش کے خلاف یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
