آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن دل کا دورہ پڑنے کے سبب 52 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
شین وارن کے تاریخی کیریئر پر نظر ڈالیں تو بےشمار فتوحات اور کئی اعزازات ان کے نام کے ساتھ جڑے نظر آتے ہیں۔
1992 میں بھارت کے خلاف میچ میں ٹیسٹ ڈیبیو اور 1993 میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ون ڈے ڈیبیو کرنے والےشین وارن نے اپنا آخری انٹرنیشنل ون ڈے میچ 2005 میں ورلڈ الیون کی جانب سے ایشیا الیون کے خلاف جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 2007 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا۔
#TheLegend Rest in Peace @ShaneWarne pic.twitter.com/MttwVfSqSD
Advertisement— ▫️◽◻️ Mohan ◻️◽▫️ (@Mohanjazz33) March 4, 2022
15 سال پر محیط اس کیریئر میں انہوں نے 145 ٹیسٹ اور 194 ون ڈے میچز میں بےشمار کامیابیاں سمیٹیں۔وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 700 اور مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے بالر تھے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں شین وارن کی وکٹوں کی تعداد 708 جبکہ ون ڈے میں 293 ہے۔انہوں نے ٹیسٹ اور ون ڈے میں بالترتیب 3154 اور 1018 رنز بھی بنائے۔
The greatest spinner to have ever played the game. #ShaneWarne, cricket will be poorer without you. pic.twitter.com/1tAotsXH7G
Advertisement— ASports (@asportstvpkk) March 4, 2022
ٹیسٹ کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ بھی وارن کے نام ہے۔
شین وارن نے اپنے کیریئر میں بڑے بڑے بکے بازوں کو اپنی خطرناک لیگ اسپن سے پریشان کیے رکھا۔انہوں نے چند ایسی ناقابل یقین گیندیں بھی کیں جو آج تک دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیتی ہیں۔
He wasn't just a bowler. He was a showman, an entertainer, a warrior.
AdvertisementEvery ball Shane Warne bowled was an event you couldn't miss. Something was ALWAYS going to happen.
He was pure magic.
A legend not just in cricket but in sport.
Thank you for the memories, Shane ❤️ pic.twitter.com/1Mj57Qrjcy
— Cricket on BT Sport (@btsportcricket) March 4, 2022
لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کی 1993 کی ایشیز سیریز میں مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں کی گئی گیند کو ’بال آف دی سینچری‘ قرار دیا گیا۔
It's 25 years today since THAT ball!
Mike Gatting recalls Shane Warne's "ball of the century"… pic.twitter.com/UqhRwyxraU
— England Cricket (@englandcricket) June 4, 2018
’بائبل آف کرکٹ ‘ کا لقب پانے والے کرکٹ میگزین ’وزڈن ‘نے شین وارن کو صدی کے 5بہترین کھلاڑیوں میں شامل کیا تھا۔
شین وارن کو 2004 اور 2005میں وزڈن کرکٹر آف دی ایئر بھی قرار دیا گیا۔
شین وارن پاکستان کے لیجنڈری لیگ اسپنر عبدالقادر کے بہت بڑے فین تھے جس کا اظہار وہ خود بھی کئی مرتبہ کرچکے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
