
آسٹریلیا کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ سے قبل قومی کھلاڑی فواد عالم نے اظہر علی سے ناراضگی کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث ٹریننگ سیشن منسوخ ہونے کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے اظہر علی کی مصروفیات شائقین کو دکھانے کا فیصلہ کیا۔
اظہر علی کا کہنا تھا موسم بہت زبردست ہے ، بارش بھی ہورہی ہے لیکن یہ موسم کرکٹ کے لیے اچھا نہیں ہے۔ کرکٹ تو آج ہو نہیں سکتی تو چلیں پھر روٹی کھاتے ہیں ۔
اظہر علی کا کہنا تھا کہ اہم سیریز میں سینئر کھلاڑی بھی تھوڑا نروس تو رہتے ہیں لیکن کوشش یہی کرتے ہیں کہ میچ سے ایک روز قبل باڈی اور مائنڈ کو فریش رکھیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں کھانے پینے کا بہت شوقین ہوں اور کوشش کرتا ہوں کھانا جلدی کھالوں تاکہ رات میں بھی جلدی کھانا کر وقت پہ سو جاؤں۔
اظہر علی کے کھانے کے دوران فواد عالم وہاں پہنچے اور ناراضگی کا اظہار کرنے لگے کہ میں انتظار کرتا رہا اور آپ بغیر بتائے اکیلے ہی کھانا کھانے آگئے۔
Team practice was cancelled due to rain today, so we decided to follow @AzharAli_
to see what he is up to#BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/fyRmGxBnNp— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 3, 2022
بعد ازاں دونوں کھلاڑیوں نے خوشگوار انداز میں معاملے کو رفع دفع کردیا۔ اظہر علی نے بتایا کہ فواد عالم ان کا بہت زیادہ خیال رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News