
پی سی بی نے شائقین کرکٹ سے انٹرٹینمنٹ کا اہم ذریعہ چھین لیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے شائقین کو اسٹیڈیم میں باجا لے جانے سے روک دیا ہے۔
بورڈ کی جانب سے اسٹیڈیم کے باہر بینرز لگائے ہیں جس پر لکھا ہے کہ ’اسٹیڈیم میں باجا لانا منع ہے‘۔
پی سی بی نے یہ اقدام پاکستان اور آسٹریلیا کے دوسرے ایک روزہ میچ سے قبل کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دی تھی۔
پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں گزشتہ دس ایک روزہ میچز میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News