
رنز کی برسات اور وکٹوں کی قحط کے ساتھ پنڈی ٹیسٹ بے نتیجہ ختم
راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ رنز کی برسات اور وکٹوں کی قحط کے ساتھ بے نتیجہ ختم ہوگیا ہے۔
پنڈی اسٹیڈیم کی پچ بولرز کے لیے قبرستان ثابت ہوئی جبکہ بلے بازوں کے لیے رنز کی جنت بن گئی، میچ میں مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کی جانب سے 1187 رنز اسکور کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ کا چوتھا دن، میچ بے نتیجہ رہنے کا امکان
مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کی اس میچ میں 14 وکٹیں گری، جس میں سے پاکستان کی دونوں اننگ میں صرف 4 وکٹیں گری تھیں۔
پنڈی ٹیسٹ کے پانچویں دن آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 459 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے جس کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا۔
پاکستان کی دوسری اننگ
دوسری اننگ میں پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق اور امام الحق گراؤنڈ پر اترے تو دونوں ہی کھلاڑیوں نے میچ کا اختتام کیا اور آسٹریلوی ٹیم کوئی بھی کھلاڑی آؤٹ نہ کرسکی۔
Dynamic duo#BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/IfCl5vtNbc
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 8, 2022
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق نے سنچری کے ساتھ 136 رنز اسکور کیے جس میں ان کے 15 چوکے اور چھکا شامل تھا۔
Maiden Test century by @imabd28! #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/5iJlKuESz5
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 8, 2022
دوسری جانب اوپننگ ہینڈ پر موجود امام الحق نے بھی اس میچ میں دوسری سنچری اسکور کرتے ہوئے 111 رنز کی لمبی اننگ کھیلی، امام الحق نے 7 چوکے اور چھکے لگائے۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1501149943012147201
پاکستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں میچ کے اختتام تک 252 رنز اسکور کرچکی تھی اور کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا تھا۔
آسٹریلیا کی پہلی اننگ
آج کے دن کے کھیل کا آغاز آسٹریلیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 449 رنز سے کیا لیکن بقیہ کھلاڑی زیادہ دیر نہ ٹک سکے اور آسٹریلیا کی پوری ٹیم 459 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگ میں سب سے زیادہ رنز عثمان خواجہ نے 97 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ مارنس لبوشن 90 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان خواجہ پاکستانی شائقین سے ناراض ہو گئے
علاوہ ازیں آسٹریلیا کے کھلاڑی اسٹیو اسمتھ نے 78، ڈیوڈ وارنر 68 اور کمیرون گرین نے 48 رنز اسکور کیے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلیا کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کی، ساجد خان اور نسیم شاہ ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔
5 wickets by Nauman Ali!👏🏼 👏🏼 #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/TXd5bIo04V
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 8, 2022
پاکستان کی پہلی اننگ
اس سے قبل پاکستان ٹیم نے اپنی پہلی اننگ 476 رنز پر ڈکلیئر کردی تھی جبکہ پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے 185 اور امام الحق نے 157 رنز کی بڑی اننگ کھیلی تھی۔
علاوہ ازیں پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 44 اور بابر اعظم 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ محمد رضوان 29 اور افتخار احمد 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ: محمد حفیظ کے بعد محمد عامر کی بھی فلیٹ وکٹ پر تنقید
آسٹریلیا کی جانب سے نتھن لیون، کپتان پیٹ کمنز اور مارنس لبوشن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 مارچ کے دوران کراچی میں کھیلا جائے گا۔
سیریز میں شامل تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈٰیم میں 21 سے 25 مارچ کے دوران کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News