قومی ٹیم کا مشن کراچی، دوسرے ٹیسٹ کی تیاریاں شروع
کراچی: قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے جس کا دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں 12 سے 16 مارچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس میچ کے لیے قومی کھلاڑیوں نے پریکٹس کا آغاز کردیا ہے جبکہ مخالف ٹیم بھی بھرپور تیاری سے میدان میں اترنے کے لیے تیار ہے۔
AdvertisementMission Karachi! The preparations begin 👊👊 #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/MjyLZ9iKX3
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 10, 2022
کراچی ٹیسٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ کراچی میں کنڈیشن کا جائزہ لیں گے، کراچی میں کتنے اسپینرز کھیلیں گے اس کا نہیں پتہ۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا جو بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا جبکہ اس میچ کے بعد راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
سابق کھلاڑیوں اور تجزیہ نگاروں نے پچ کو ڈیڈ قرار دیا، اگر میچ کی صورت حال کو دیکھا جائے تو وہ بلے بازوں کے لے جنت جبکہ بولرز کے لیے قبرستان ثابت ہوئی تھی۔
گذشتہ میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے مجموعی طور پر 1187 رنز اسکور کیے گئے تھے جبکہ صرف دونوں ٹیموں کی 14 وکٹیں ہی گری تھی جس میں سے پاکستان کی صرف 4 وکٹیں ہی شامل تھیں۔
پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور 4 وکٹوں کے نقصان پر 476 رنز پر ڈکلیئر کردی تھی۔
بعد ازاں آسٹریلوی بلے بازوں نے اپنی اننگ کا آغاز کیا تو انہوں نے رنز کی بوچھاڑ کردی اور 459 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جبکہ آسٹریلیا کی پہلی اننگ کا اختتام میچ کے پانچویں اور آخری روز ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ: محمد حفیظ کے بعد محمد عامر کی بھی فلیٹ وکٹ پر تنقید
اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے میچ کا ڈرا ہونا یقینی تھا تاہم پاکستانی بلے بازوں نے اپنی دوسری اننگ شروع کی تو پانچویں دن کے اختتام تک بھی پاکستان کی کوئی وکٹ نہیں گری تھی۔
پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں 252 رنز اسکور کرلیے تھے جبکہ اوپنر عبداللہ شفیق اور امام الحق نے سنچریاں اسکور کی تھیں، عبداللہ شفیق 136 اور امام الحق نے 111 رنز اسکور کیے تھے۔
پنڈی ٹیسٹ میں موسم بھی آڑے ہاتھوں آیا اوربار بار میچ کو روکنا پڑا، تیسرے دن کا کھیل جلدہ ختم پڑنا تو چوتھے دن کا کھیل دیر سے شروع کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، کراچی ٹیسٹ کے لیے جامع سیکیورٹی پلان مرتب
اب دیکھنا یہ ہے کہ کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم بلے بازوں اور بولرز کے لیے کیسا ثابت ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے جس کا تیسرا اور آخری میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 21 سے 25 مارچ کے دوران کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
