Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان نے الیکشن سے قبل عوام سے کچھ زیادہ بڑے وعدے کرلئے تھے، شاہد آفریدی

Now Reading:

عمران خان نے الیکشن سے قبل عوام سے کچھ زیادہ بڑے وعدے کرلئے تھے، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر کہا کہ عمران خان نے الیکشن سے قبل عوام سے کچھ زیادہ بڑے وعدے کرلئے تھے۔

کشمیر پریمئیر لیگ روڈ شو کے موقع پر شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو بڑے وعدے پورے کرنے کیلئے 10 سے 15 برس چاہیئے، ایسی بات نہیں کہ ان کی حکومت نے کچھ نہیں کیا، ان کی ٹیم اپنے کاموں کے بارے میں بتا نہیں پارہی ہے۔

آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن سے قبل عوام سے کچھ زیادہ بڑے وعدے کرلئے تھے، انہیں معقول ہوم ورک اور مخلص ٹیم کے ساتھ حکومت میں آنا چائیے تھا۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1501956476746801154?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1501956476746801154%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1060454

انہوں نے مزید کہا کہ میں نہیں کہوں گا کہ سیاست میں نہیں آؤں گا، تاکہ یوٹرن کا الزام نہ لگے۔

Advertisement

شاہد آفریدی نے کہا کہ حکومت فوج کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی کیلئے کام کرے، پاکستان میں ہر کام میں فوج کیوں شمولیت اختیار کرتی ہے، حکومت کے کام اُسے خود کرنے چاہئیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ کے پی ایل کا حکومت کی تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں ہونا چائیے، کشمیر پریمئیر لیگ کے میچز کا برطانیہ میں ہونا خوش آئند ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کے پی ایل کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام گیا کہ کشمیر کے لوگ پرامن اور محنت کرنے والے لوگ ہیں۔

شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ کے پی ایل میں دو نئی فرنچائز کی شمولیت اس کی مقبولیت کی دلیل ہے، کے پی ایل کا ٹیلنٹ پی سی ایل اور پاکستان ٹیم کا حصہ بنے گا۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ کشمیر پریمئیر لیگ سیزن ٹو کے افتتاح کے موقع پر ہائی کمشنر معظم احمد خان سے مل کر خوشی ہوئی۔

شاہد آفریدی نے کشمیر پریمئیر لیگ کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر