
پنڈی ٹیسٹ کا چوتھا دن، میچ بے نتیجہ رہنے کا امکان
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ڈرا کی جانب گامزن ہے۔
پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز گزشتہ دن ہونے والی بارش کے باعث کھیل کا آغاز کم و بیش ایک سیشن کی تاخیر سے شروع ہوا تو آسٹریلیا کا اسکور 271 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ تھا۔
مارنس لبوشن اور اسٹیو اسمتھ نے اسکور کو آگے بڑھانے کا بیڑا اٹھایا۔
آسٹریلیا ٹیم کو 311 رنز پر تیسرا نقصان مارنس لبوشن کی صورت میں اٹھانا پڑا، انہوں نے 90 رنز کی اننگ کھیلی۔
لبوشن کے بعد ٹریوس ہیڈ، اسٹیو اسمتھ کا ساتھ نبھانے میدان میں اترے لیکن وہ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے، ہیڈ صرف 8 رنز ہی بناپائے اور نعمان علی کی گیند کا شکار بنے۔
ٹرویس ہیڈ کے آؤٹ ہوتے وقت آسٹریلیا کا مجموعی اسکور 326 رنز تھا، اس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور کیمرون گرین نے اننگز کو آگے بڑھایا۔
واضح رہے کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ بلے بازوں کے لئے جنت اور بولرز کا قبرستان ثابت ہورہی ہے۔
گذشتہ 4 دنوں کے دوران اب تک 800 سے زائد رنز بن چکے ہیں جب کہ دونوں ٹیموں کے مجموعی طور پر صرف 8 کھلاڑی ہی آؤٹ ہوئے ہیں۔
آج بھی شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دیکھنے کو ملی ہے۔
پنڈٰی ٹیسٹ کا تیسرا دن
یاد رہے کہ تیسرے دن کا کھیل خراب روشنی کے باعث وقت سے پہلے ختم کردیا گیا تھا جبکہ تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز اسکور کرلیے تھے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لبوشن 69 رنز کے ساتھ اور اسٹیو اسمتھ 24 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ اس سے قبل آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر 68 اور عثمان خواجہ 97 بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے اپنی پہلی اننگ 476 رنز پر ڈکلیئر کردی تھی جبکہ پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے 185 اور امام الحق نے 157 رنز کی بڑی اننگ کھیلی تھی۔
علاوہ ازیں پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 44 او بابر اعظم 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ محمد رضوان 29 اور افتخار احمد 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News