Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی اور آسٹریلین ٹیموں کی آج لاہور آمد، پولیس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل

Now Reading:

پاکستانی اور آسٹریلین ٹیموں کی آج لاہور آمد، پولیس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 21 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا، جس کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل ہوگئے ہیں۔

لاہور کے سربراہ پولیس فیاض احمد دیو نے کہا کہ لاہور پولیس آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو 24 سال بعد لاہور آمد پر خوش آمدید کہتی ہے، آسٹریلین و قومی کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔

سربراہ پولیس فیاض احمد دیو نے ہدایت دی کہ آخری ٹیسٹ، ممکنہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کے دوران 08 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات ہونگے ٹیموں کی ائیر پورٹ سے ہوٹل اور اسٹیڈیم میں نقل وحرکت کے دوران سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل رکھے جائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ٹیموں کے روٹ، رہائش گاہ، اسٹیڈیم کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی، سینئر پولیس افسران روٹ کھلاڑیوں کی رہائش گاہ اور اطراف میں سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔

سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے کہا کہ تعینات پولیس افسران و اہلکار انتہائی الرٹ رہیں، مشکوک افراد سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں جبکہ سی ٹی او لاہور ٹریفک بہاؤ کاجائزہ لیں،شہریوں کے لئے ٹریفک ایڈوائزری پر عملدرامد یقینی بنائیں۔

Advertisement

انکا مزید کہنا تھا کہ پولیس افسران ضلعی انتظامیہ، دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں اور ڈولفن، پی آریو،ایلیٹ ودیگر ٹیمیں روٹ اور نجی ہوٹل کے اطراف موثر پٹرولنگ کریں۔

سی سی پی او نے بتایا کہ پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے پیش نظر شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر