فیفا نے ورلڈ کپ 2022 کا آفیشل ساؤنڈ ٹریک ریلیز کردیا۔
فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کے آفیشل ساؤنڈ ٹریک کا آغاز آج سنگل حیا حیا (بیٹر ٹوگیدر) کی ریلیز کے ساتھ ہوا جس میں میں ٹرینیڈاڈ کارڈونا، ڈیویڈو اور عائشہ شامل ہیں۔
حیا حیا (بیٹر ٹوگیدر) ملٹی سونگ فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کے آفیشل ساؤنڈ ٹریک کا پہلا سنگل ٹریک ہے۔
Featuring Trinidad Cardona, @davido & Aisha 🙌
Advertisement— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) April 1, 2022
کامیابی سے ہمکنار امریکی اسٹار ٹرینیڈاڈ کارڈونا، افروبیٹس کے آئیکن ڈیوڈو اور قطری سنسنیشن عائشہ کا امتزاج فیفا کے دنیا بھر میں موجود شائقین کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
فیفا کے چیف کمرشل آفیسر کے مداتی نے کہا کہ امریکا، افریقااور مشرق وسطیٰ کی آوازوں کو اکٹھا کرکے یہ گانا اس بات کی علامت ہے کہ موسیقی اور فٹ بال مل کر دنیا کو متحد کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کے آفیشل ڈراز آج ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News