
شاداب خان نے ٹوئٹر پر اہم سنگ میل عبور کرلیا
حارث رؤف کے بعد شاداب خان کا بھی یارکشائر کاؤنٹی سے معاہدہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کاؤنٹی کرکٹ میں حارث روف کے ہمراہ یارک شائر کی نمائندگی کریں گے۔
حارث روف کے بعد یارک شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے شاداب خان کے ساتھ بھی معاہدہ کرلیا ہے۔شاداب خان یارک شائر کے لیے وائٹیلٹی بلاسٹ کے پہلے پانچ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔
شاداب خان یارک شائر کو وائٹیلٹی بلاسٹ میں آخری چھ گروپ میچز میں دوبارہ جوائن کریں گے۔
Advertisement— Yorkshire CCC (@YorkshireCCC) April 1, 2022
حارث رؤف بھی وائٹیلٹی بلاسٹ میں یارک شائر کے لیے پہلے پانچ میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ رواں برس شاداب خان اور حارث رؤف کے علاوہ محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، حسن علی، اظہر علی اور نسیم شاہ بھی مختلف کاؤنٹی کی جانب سے کھیلیں گے۔
شاہین شاہ آفریدی مڈل سیکس کو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ اور کاؤنٹی چیمپئین شپ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔
محمد رضوان جولائی کے وسط میں وائٹیلٹی بلاسٹ کے اختتام تک چیمپئن شپ اورٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سسیکس کی نمائندگی کریں گے۔
لاہور قلندرز کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت یارکشائر کاؤنٹی نے 2022 کے لیے حارث رؤف کو بطور اوورسیز کھلاڑی ٹیم میں شامل کیا ہے۔
پاکستان کے تجربہ کار ٹیسٹ بلے باز اظہر علی وورسیسٹر شائر کی نمائندگی کریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی انگلش کاؤنٹی لنکا شائر کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ گلوسسٹر شائر کو 2022 کے سیزن کے ابتدائی چند مہینوں کے لیے کاؤنٹی کو تمام فارمیٹس میں کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News