
انگلینڈ کی کاؤنٹی کرکٹ میں دنیا بھر کے کھلاڑی اپنے کھیل میں نکھار پیدا کرنے کے لیے اس کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔
پاکستان کے بھی کئی نامور موجودہ و سابق کھلاڑی کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے رہے ہیں اور وہ خوب کامیابیا ں بھی سمیٹی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شان مسعود نے کاؤنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
دو روز قبل ہی شان مسعود نے کاؤنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچری بناکر نئی تاریخ رقم کی تھی۔ وہ پاکستان کی جانب سے کاؤنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچری کرنے والے پہلے اوپننگ بلے باز بن گئے ہیں۔
AdvertisementHighest individual scores for Pakistani players in the County Championship.
𝟐𝟑𝟒* – 𝐒𝐡𝐚𝐧 𝐌𝐚𝐬𝐨𝐨𝐝
230* – Zaheer Abbas
221* – Younis Ahmed
217* – Younis Khan
216* – Zaheer Abbas
215* – Zaheer Abbas
215 – Saleem Malik
213 – Zaheer Abbas#LVCountyChamp pic.twitter.com/IyYPVQC2uA— Grassroots Cricket (@grassrootscric) April 15, 2022
اس سے قبل پاکستان کے دیگر چار کھلاڑی بھی کاؤنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچریز اسکور کرسکے ہیں تاہم وہ اوپننگ بلے باز نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف کا کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار ڈیبیو
کاؤنٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سےزیادہ ڈبل سنچریز بنانے کا اعزاز ایشین بریڈمین ظہیر عباس کے پاس ہے۔انہوں نے کاؤنٹی کرکٹ میں چار ڈبل سنچریز اسکور کیں۔
ان کے علاوہ یونس احمد، سابق کپتان یونس خان اور سلیم ملک بھی کاؤنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچریز اسکور کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News