پاکستان کے بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز شان مسعود نےکاؤنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔
تفصیلات کے مطابق شان مسعود انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے ہیں۔
انہوں نے یہ کارنامہ ڈربی شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے سسیکس کے خلاف انجام دیا۔وہ پہلے دن کھیل کے اختتام تک 201 ربز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
Shan Masood struck a stunning 201* on a positive Day One for #DCCC against Sussex.
AdvertisementRead ⤵️
— Derbyshire CCC (@DerbyshireCCC) April 14, 2022
شان مسعود نے گزشتہ ہفتے لارڈز میں کاؤنٹی کرکٹ میں اپنے پہلے میچ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریز بناکر سیزن کا شاندار آغاز کیا تھا۔ انہوں نے بالترتیب 91 اور 62 رنز کی اننگز کھیلی تھیں۔
وہ اس وقت کاؤنٹی چیمپئن شپ کے رواں سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں ۔
https://twitter.com/DerbyshireCCC/status/1514650814664654850
شان مسعود ان دنوں اپنی بہترین فارم میں ہیں جس کا مظاہرہ وہ دو ماہ قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی کر چکے ہیں۔ وہ پی ایس ایل میں 478 رنز بناکر سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں تیسرے نمبر پر رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News