بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے والی جنوبی افریقی ٹیم کے دو کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم مینجمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ اوپنر سرل ایروی اور آل راؤنڈر وین ملڈر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ پورٹ ایلزبتھ میں بنگلہ دیش کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کے بقیہ کھیل سے محروم رہیں گے۔
کرکٹ جنوبی افریقہ کے ایک بیان کے مطابق کھایا زونڈو کو ایروی کے متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، جنہوں نے جنوبی افریقا کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کیا جبکہ گلینٹن اسٹورمین کو وین ملڈر کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔
اس سے قبل سرل ایروی اور وین ملڈر کی طبیعت ناساز محسوس ہونے پر صبح میچ شروع ہونے سے قبل ان کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا۔
کورونا کے شکار کھلاڑی کی جگہ متبادل کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق دورہ شروع کرنے سے قبل ہی دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان اتفاق کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
