
جوس بٹلر نے آئی پی ایل میچز کے دوران ایک ناقابل یقین کیچ پکڑا ہے جسے دیکھ کر مداح بھی حیران رہ گئے ہیں۔
جوس بٹلر نے آٗئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے خلاف سنچری اسکور کرکے بہترین آغاز کیا ہے جبکہ ان کی سنچری ہی کی بدولت راجھستان نے یہ میچ 23 رنز سے اپنے نام کیا۔
راجھستان کی موجودہ سیزن میں مسلسل دوسری جیت ہے جبکہ ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اور ممبئی کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔
میچ کے 16 ویں اوور میں لیگ اسپنر یجویندر چہل کی گیند پر ڈینیئل سیمس نے دوسری گیند پر اونچا شاٹ کھیلا جس پر کور فیلڈنگ پر موجود جوس ٹیلر نے مڈ آف کی جانب دوڑ لگادی جبکہ آخر میں انہوں نے چھلانگ لگا کر کیچ کو پکڑ لیا۔
Advertisement@josbuttler what a catch!😳🔥#MIvsRR pic.twitter.com/sfkoqZwMjO
— Aakash Ray (@aakashray_18) April 2, 2022
کیچ پکڑنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین انہیں سپر مین کہنا شروع ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News