
بھارت کے مایہ نا زمڈل آرڈر بلے باز ویرات کوہلی کے بغیر سنچری کے میچز کی سنچری مکمل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی جن کے بارے میں کرکٹ ماہرین اور شائقین کا یہ خیال تھا کہ وہ سچن ٹنڈولکر کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالیں گے ابھی اپنے کیریئر کے بد ترین دور سے گزر رہے ہیں۔
https://twitter.com/CricWick/status/1516452303234023433
ویرات کوہلی نے کیریئر کی ابتداء میں شاندار کارکردگی سے اپنا لوہا منوایا اور بعض کرکٹ ماہرین نے انہیں عہد حاضر کا بہترین بلے باز قرار دیا۔
تاہم 2019 کے بعد سے ویرات کوہلی کی کارکردگی میں تسلسل برقرارنہ رہ سکا۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث؟
گزشتہ روز آئی پی ایل میچ میں وہ گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوگئے اس طرح مجموعی طور 100 میچز گزر جانے کے باوجود وہ کوئی سنچری اسکور نہیں کرسکے ہیں۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے آخری سنچری نومبر 2019 میں بنگلادیش کے خلاف بنائی تھی، اس کے بعد سے 100 میچز میں کوئی سنچری اسکور نہیں کرسکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News