Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ جیت کر بابر اعظم پر اعتماد ہوگئے

Now Reading:

آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ جیت کر بابر اعظم پر اعتماد ہوگئے
بابر اعظم کی آئی سی سی سے کووڈ کے بعد کی صورت حال کا جائزے لینے کی درخواست

بابر اعظم کی آئی سی سی سے کووڈ کے بعد کی صورت حال کا جائزے لینے کی درخواست

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ایسی جیت سے اعتماد میں اضافہ اور فائدہ ہوتا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ون ڈے میں پلان کے مطابق کھیلا اور ریکارڈ ساز ہدف کے تعاقب سے جو مومنٹم ملا اسے برقرار رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب کاکرکردگی کا تسلسل برقرار رکھنا ہے، بولنگ میں رنز دیے لیکن بولرز اچھا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹیں موجود ہوں تو اعتماد ملتا ہے جبکہ ہمیں اس میچ میں پارٹنر شپ کا فائدہ ہوا، امام الحق سے میچ کے دوران یہی بات ہوتی رہی کہ دیر تک کھیلنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس جیت سے اب ٹیم میں یقین بڑھے گا اور ہم کسی بھی صورتحال میں ہدف حاصل کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے مقررہ 50 اوورز میں 348 رنز کا ہدف دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کی آسٹریلیا کیخلاف سنچری، ریکارڈ بک الٹ پلٹ کردی

Advertisement

اس میچ میں پاکستان نے بابراعظم اور امام الحق کی سنچری کی بدولت مطلوبہ ہدف ایک اوور پہلے ہی 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا جس کے بعد سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر