
انگلش کاؤنٹی سسکس نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے۔
سماجی رابطے کی وی سائٹ ٹوئٹر پر انگلش کاؤنٹی سسکس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں گراؤنڈ میں کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔
He’s here. 😍 @iMRizwanPak pic.twitter.com/LSgqH60Wy4
— Sussex Cricket (@SussexCCC) April 12, 2022
شیئر کی گئی ویڈیو میں قومی ٹیم کے وکیٹ کیپر بیٹر نے سلام کرنے کے بعد اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ میں سسکس فیملی کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں۔
محمد رضوان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ٹورنامنٹ شروع ہونے کا انتظار نہیں کر سکتا، جلد آپ لوگوں کو دیکھوں گا۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر اور بہترین بیٹسمین محمد رضوان کا گزشتہ سال انگلش کاؤنٹی ٹیم سیسکس کے ساتھ معاہدہ طے پایا تھا، جہاں رضوان انگلش کاؤنٹی کا زیادہ تر حصہ کھیلیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News