Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی بیویاں کیوں بھجواتا ہے؟ سابق چیئرمین کا انکشاف

Now Reading:

پی سی بی کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی بیویاں کیوں بھجواتا ہے؟ سابق چیئرمین کا انکشاف
پی سی بی کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی بیویاں کیوں بھجواتا ہے؟ سابق چیئرمین کا انکشاف

پی سی بی کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی بیویاں کیوں بھجواتا ہے؟ سابق چیئرمین کا انکشاف

سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ غیر ملکی دورے پر کھلاڑیوں کے ساتھ بیویوں کو ان پر نظر رکھنے کے لیے بھجوایا جاتا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہمیشہ اختلافات رہے ہیں جبکہ یہ اختلافات کرکٹ سمیت تمام پہلوؤں میں موجود ہیں۔ دونوں ممالک نے 2012 تا 13 کے بعد سے کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کوششوں کے باوجود بھی بھارتی حکومت کوئی دلچسپی نہیں رکھتی ہے جبکہ آخری مرتبہ پاکستان نے بھارت کا سفر اس وقت کے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کے دور میں کیا تھا۔

کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ اس وقت پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ساتھ بیویوں کو ان کے دورہ بھارت پر بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ کسی بھی حادثے یا تنازعات سے بچا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے دور میں جب ہماری ٹیم انڈیا کے دورے پر گئی تھی تو میں نے مشورہ دیا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کی بیویاں ان کے ساتھ ہوں گی۔

Advertisement

یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا تاکہ کوئی تنازعہ پیدا نہ ہو کیونکہ بھارتی میڈیا ہمیشہ اس کی تلاش میں رہتا ہے جبکہ بیویوں کو ساتھ میں رکھنے کا مطلب ان کھلاڑیوں پر بھی نظر رکھنا تھا۔

سابق چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایک بار جب ہم بھارت گئے تو میں نے اس وقت کے بی سی سی آئی کے چیئرمین نارائن سوامی سری نواسن سے ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات میں انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ اگر فول پروف سیکیورٹی دی جائے تو بھارت کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کی سرزمین پر کھیلنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کرکٹ کے حوالے سے بھارتی حکومت کے ساتھ ہمیشہ تعلقات بحال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

ذکا اشرف کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس وقت سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ جنرل باجوہ اس وقت موجود ہیں اور وہ خود پاکستان میں کرکٹ کو ترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر