ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کیلئے سری لنکن حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی
سری لنکا میں خراب حالات کے بعد ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کیلئے سری لنکن حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کیلئے سری لنکن حکومت کو ڈیڈ لائن دیتے ہوئے 27 جولائی تک حتمی جواب مانگ لیا ہے۔
اے سی سی کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل سری لنکن کرکٹ کے ساتھ رابطے میں ہے، اس وقت کہنا مشکل ہے کہ سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کر سکے گا یا نہیں۔
ذرائع اے سی سی کے مطابق سری لنکن کرکٹ اس وقت ایشیا کپ کی میزبانی کے لئے پر امید ہے، ایونٹ میں ابھی وقت ہے لیکن کرکٹ سری لنکا کو ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 27 اگست سے ایشیا کپ شروع ہونے جارہا ہے جس کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہے تاہم سری لنکا کو اس وقت مالی مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ملک میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
