
دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز جنوبی افریقا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنالیے۔
پورٹ ایلزبتھ میں جاری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کپتان ڈیلگر، ٹمبا باوومااور کیگان پیٹرسن کی نصف سنچریز کی بدولت دن کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنالیے۔
کپتان ڈین ایلگر 70 ، ٹمبا باووما67 اور کیگان پیٹرسن 64 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ریان ریکلٹن 42 اور سرل ایروی 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کائیل ویرین 10 اور وین ملڈر صفر پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
بنگلا دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے 3 اور خالد احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا کو دو ٹیسٹ میچز میں 0-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو 220 رنز سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News