
شاہین شاہ نے کاؤنٹی کرکٹ میں بڑی خواہش کا اظہار کردیا
پاکستان کے پیسر شاہین شاہ آفریدی کاؤنٹی کرکٹ کے دوران ایک اننگ میں 10 وکٹیں لینے کے خواہشمند ہیں۔
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا گذشتہ روز لیسٹر شائر کے خلاف میچ سے قبل میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب وہ جمعرات کو لارڈز میں مڈل سیکس ہوم ڈیبیو کریں گے تو وہ اپنے خواب کو جی رہے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے کہ وہ یہاں آخر ہوم آف کرکٹ میں کھیلے، انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں ایک اننگ میں 10 وکٹیں لینا چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ اس میدان میں 35 رنز دے کرپہلے بھی 6 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، انہوں نے 2019 کے ورلڈ کپ کے میچ میں بنگلادیش کے خلاف عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔
شاہین شاہ کہتے ہیں جب آپ اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں تو آپ کو ہمیشہ فخر محسوس ہوتا ہے اور یہ موقع مجھے بنگلادیش کے خلاف ملا جو میرے لیے ہمیشہ اچھا کھیل رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایک نوجوان کے طور پر جب آپ ورلڈ کپ کے ایک میچ میں کھیل رہے ہوں اور آپ اس میں 6 وکٹیں حاصل کریں جو میرے لیے بہت بڑٰی بات ہے جبکہ یہ میری خوبصورت یادوں میں سے بھی ایک ہے۔
شاہین شاہ کا شمار عالمی کرکٹ کے ابھرتے ہوئے ستاروں میں ہوتا ہے جو 24 ٹیسٹ میچز میں 25 کی اوسط سے 95 وکٹیں لینے کے بعد اب لارڈز میں اپنا پہلا فرسٹ کلاس میچ کھیلیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News