Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہین شاہ تینوں فارمیٹس میں ٹاپ ٹین رینکنگ والے دوسرے بولر بن گئے

Now Reading:

شاہین شاہ تینوں فارمیٹس میں ٹاپ ٹین رینکنگ والے دوسرے بولر بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی تینوں فارمیٹس میں موجودہ ٹاپ ٹین رینکنگ رکھنے والے دوسرے بولر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں شاہین آفریدی چار درجے ترقی پاکر ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ہیں۔

مارچ کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ  بابر اعظم بلے بازوں کی رینکنگ میں بدستور سرفہرست ہیں  جبکہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی آئی پلیئر آف دی ایئر 2021محمد رضوان ایک درجہ تنزلی سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔

پاکستان کے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈتینوں فارمیٹس میں ٹاپ ٹین رینکنگ میں شامل ہیں۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں پہلی جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر ہیں اور شاہین آفریدی ٹیسٹ میں چوتھی، ون ڈے میں ساتویں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں دسویں پوزیشن پر ہیں۔

Advertisement

Advertisement

ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم پہلے، جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرام دوسرے، پاکستان کے محمد رضوان تیسرے ،انگلینڈ کےڈیوڈ ملان چوتھے اور نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے پانچویں نمبر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے ایرون فنچ چھٹے،جنوبی افریقا کے ریسی وینڈر ڈسن ساتویں ، نیوزی لینڈ کے  مارٹن گپٹل آٹھویں ، سری لنکا کے پتھم نسانکا نویں اور بھارت کے   لوکیش راہول دسویں نمبر پر ہیں۔

بولنگ کی کی فہرست میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی پہلے، انگلینڈ کے عادل رشید دوسرے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے، ایڈم زیمپا چوتھے، افغانستان کے راشد خان پانچویں نمبر موجود ہیں۔

سری لنکا کے ونندو ہسارنگا چھٹے، جنوبی افریقا کے اینرچ نورکیا ساتویں، افغانستان کے مجیب الرحمان آٹھویں، بنگلا دیشن کے نسوم احمد نویں اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لیجنڈ ایتھلیٹ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی فتح کی پیش گوئی کر دی
نیپال کے سابق کرکٹ کپتان کو ریپ کے الزام سے بری کر دیا گیا
حسن علی کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھلانے کی وجہ سامنے آگئی 
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کے اعلان میں تاخیر میں رمیز راجہ برہم
انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، بابراعظم
آئی سی سی کے اعلی سطحی سیکیورٹی وفد کی سینٹرل پولیس آفس لاہور آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر