
یوئیفا چیمپئنز لیگ کی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو سرفہرست ہیں۔
ارجنٹینا کے سپر اسٹار لیونل میسی 125 گول کے ساتھ دوسرے جبکہ پولینڈ کے روبرٹ لیوانڈوسکی 86 گول کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
فرانسیسی کھلاڑی کریم بینزیما صرف ایک گول کے فرق سے لیوانڈوسکی سے پیچھے ہیں۔ ان کے گول کی تعداد 85 ہے۔
سابق اسپینش کھلاڑی راؤل گونالیز 71 گول کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ ڈنمارک کے سابق کھلاڑی روڈ وین نسٹلروئی 56 گول کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔
جرمنی نے تھامس مولر 52 گول کے ساتھ ساتویں، فرانس کے تھیری ہینری 50 گول کے ساتھ آٹھویں جبکہ سوئیڈن کے ابراہیمو وچ اور یوکرین کے اینڈری شیوچینکو 48، 48 گول کےساتھ بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔
🔝 Benzema closes in on Lewandowski… #UCL pic.twitter.com/Nfcr5qFwWq
— UEFA Champions League (@ChampionsLeague) April 28, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News