تحریک عدم اعتماد: کپتان ہمیں ہمیشہ کی طرح آپ پر فخر ہے، وقار یونس
تحریک عدم اعتماد کے بعد وزیر اعظم عمران خان کے اسمبلی توڑنے کے فیصلے پر وقار یونس بھی ان کے حق میں میدان میں آگئے ہیں۔
تحریک اعتماد کے بعد وزیر اعظم نے اسمبلی توڑنے کا اعلان کیا ہے جس پر سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کوچ وقاریونس کا بیان سامنے آیا ہے۔
As always Proud of you Skipper💪🏿. What a Master stroke @ImranKhanPTI @PTIofficial #NoConfidenceMotion Crushed. #GameChanger #BornLeader #PakistanZindabad🇵🇰 pic.twitter.com/qE00vvXLAw
— Waqar Younis (@waqyounis99) April 3, 2022
وقاریونس کا عمران خان کے حق میں کہنا ہے کہ ’’کپتان ہمیں ہمیشہ کی طرح آپ پر فخر ہے‘‘ جبکہ ان کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے کیا ماسٹراسٹروک کھیلا ہے۔
انہوں نے پیغام کے ساتھ ساتھ عمران خان کی تصویر بھی شیئر کی ہے جس پر لکھا ہے کہ ’’میں یہ گیم کھیلنے نہیں بلکہ گیم کو تبدیل کرنے آیا تھا‘‘۔
اپنے پیغام کے آخر میں وقار یونس نے لکھا کہ عمران خان نے اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کو تباہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ 8 مارچ کو اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم پیش کی گئی تھی جس پر گذشتہ روز اسمبلی میں ووٹنگ ہونی تھی۔
اپوزیشن نے اس ووٹنگ کے عمل کے لیے اپنے نمبرز پورے کرلیے تھے جس پر ووٹنگ ہونے سے وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹایا جانا تھا تاہم حکومت نے اپنے سرپرائز سے اپوزیشن کو ہلاکر رکھ دیا۔
جیسے ہی اسمبلی کا سیشن شروع ہوا تو وفاقی وزیر قانون فواد چوہدری نے خطاب کیا جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے تحریک کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا۔
بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے مختصر خطاب کیا جس میں انہوں نے صدر سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی درخواست کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
