
ویمنز ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں آئی سی سی کی تاریخ میں نیا باب رقم ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔
3 اپریل بروز اتوار کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان فائنل میچ چار خواتین میچ آفیشلز کی نگرانی میں ہو گا۔
آئی سی سی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب کسی میچ میں تمام آفیشلز خواتین ہوں گی۔
AdvertisementHistory awaits in Christchurch as Match Officials for #CWC22 Final revealed 🙌 https://t.co/99ZvhCu7X7
— ICC (@ICC) April 1, 2022
جنوبی افریقاکی لارین ایجن بیگ اور نیوزی لینڈ کی کم کاٹن کو آن فیلڈ امپائر نامزد کیا گیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی جیکولین ولیمز ٹی وی امپائر کے فرائض انجام دیں گی۔
بھارت کی جی ایس لکشمی جو آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز میں شامل ہونے والی پہلی خاتون ہیں ، فائنل میچ میں ریفری کے فرائض انجام دیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ خواتین ورلڈ کپ جیتنے والوں کی فہرست میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کا راج ہے۔
Australia and England dominate the list of previous Women's World Cup winners. 🙌
Which team will take home the #CWC22 trophy when they meet in The Final on Sunday? pic.twitter.com/YsJK0o3gGM
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) April 1, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News