
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فخر زمان ان دنوں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ مدینہ منورہ میں موجود ہیں اور مسجد نبوی بھی نظر آرہی ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم نے روایتی عربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
انہوں نے کیپشن میں ایک شعر لکھا ہے’جو ہوتا ہمسفر غالب، تو میں اس کو یہ بتلاتا، کہ دیکھا اس جگہ آکر، تمنا کا قدم ٹھہرا‘۔
AdvertisementJo hota humsafar Ghalib to me us ko ye batlata,
K dekha is jagah aa ker, Tamannah ka qadam thai'ra#MeApneNabiKKochayMe #Madinah pic.twitter.com/pcxrXJ8VQE— Babar Azam (@babarazam258) April 25, 2022
فخر زمان نے بھی ٹوئیٹر پر اپنی مسجد نبوی میں تصویر شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’پھر کرم ہوگیا، میں مدینے چلا‘۔
Phir karam hogaya,
Me Medinah chala! pic.twitter.com/F1cqE2bnwiAdvertisement— Fakhar Zaman (@FakharZamanLive) April 23, 2022
سوشل میڈیا پر وائرل دیگر تصاویر میں بابر اعظم اور فخر زمان کے ہمراہ پاکستان کے معروف پرینکسٹر نادر علی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل اسی ماہ رمضان میں نائب کپتان شاداب خان اور خاتون کرکٹرفاطمہ ثناء نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News