
لاہور کی گرمی سے نجات حاصل کرنے لیے احمد شہزاد نے شمالی علاقہ کا رخ کرلیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر اور بیٹر احمد شہزاد ان دنوں گرمی سے کافی پریشان نظر آرہے ہیں جس کے باعث انہوں نے ٹھنڈے علاقوں میں جانے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: احمد شہزاد کا انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو اہم پیغام
احمد شہزاد نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ پہاڑ کی چوٹی پر کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔
There's so much to see in my beautiful country. Spending some time in the mountains is a relief from the Lahore heat. #Mountains #North #Pakistan #MalamJabba #summer #heatwave pic.twitter.com/w2J790dG7X
— Ahmad Shahzad 🇵🇰 (@iamAhmadshahzad) May 12, 2022
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’میرے خوبصورت ملک میں دیکھنے کو بہت کچھ ہے، لاہور کی گرمی سے نجات حاصل کرنے کے لیے پہاڑوں میں کچھ وقت گزار رہا ہوں‘۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے 30 سالہ بیٹر احمد شہزاد 13 ٹیسٹ، 81 ون ڈے اور 59 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
انہوں نے اپنے کیریئر میں 5 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے جس میں ان کی 10 سنچریاں اور 25 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
علاوہ ازیں انہوں نے اپنے کیریئر میں 59 چھکے اور 525 چوکے لگائیں ہیں جبکہ سب سے زیادہ انہوں نے ٹیسٹ میں 176، ون ڈے میں 124 اور ٹی ٹوئنٹی میں 111 رنز اسکور کیے ہیں۔
یاد رہے کہ احمد شہزاد نے 2009 میں ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا جبکہ انہوں نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سری لنکا کے خلاف 2019 میں کھیلا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News