
دورہ سری لنکا میں صرف دو ٹیسٹ کھیلے جائیں گے، ون ڈے سیریز نہیں ہوگی
پاکستان ٹیم اب دورہ سری لنکا میں صرف دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی جبکہ تین ون ڈے میچزپر مشتمل سیریز اب نہیں کھیلی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی درخواست پر ون ڈے سیریز کو ختم کردیا گیا ہے کیونکہ سری لنکن بورڈ کا مقررہ وقت سے ایک ہفتہ قبل لنکا پریمئر لیگ منعقد کرانے کا منصوبہ ہے۔
پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی کا کہنا ہے کہ سری لنکن بورڈ مالی خسارے کو کم کرنے کے لیے ایک ہفتہ قبل اپنی لیگ شروع کرنا چاہتا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے ہم سے ون ڈے سیریز کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا جسے قبول کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اینڈریو میکڈونلڈ سری لنکا کے خلاف غیر معمولی حکمت عملی آزمانے کے لیے تیار
انہوں نے مزید کہا کہ ‘چونکہ ون ڈے سیریز کے میچزورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ نہیں تھے اس لیے ہم نے اعتراض نہیں کیا‘۔ سیریز کے حتمی شیڈول پر ابھی بات چیت جاری ہے اور جلد ہی اس کی تفصیلات جاری کر دی جائیں گی۔
دوسری جانب سری لنکا میں بین الاقوامی کرکٹ کے مستقبل کا انحصار دورہ آسٹریلیا پر منحصر ہے۔
اگر آسٹریلیا نے اگست، ستمبر میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت سے انکار کردیا تو ان کی میزبانی بھی خطرے میں پڑ جائے گی۔
کرکٹ آسٹریلیا صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور جلد ہی حتمی فیصلہ کرے گا۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں اس وقت مقامی لوگوں کو صرف 12 گھنٹے ہی بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ سری لنکا ان دنوں شدید معاشی اور سیاسی بحران سے دوچار ہے۔
ملک میں بجلی کی قلت کے باعث ڈے اینڈ نائٹ میچز کا انعقاد غیر یقینی ہے کیونکہ سری لنکن کرکٹ اپنے جنریٹر استعمال کرتا ہے اور ایندھن کی قلت میچز کے دوران بنیادی رکاوٹ بن سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News