Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ نواز دھانی کے سوال پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

Now Reading:

شاہ نواز دھانی کے سوال پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

قومی فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی نے سوشل میڈیا پر سوال کیا ہے جس پر صارفین کے دلچسپ تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک گراؤنڈ میں چند افراد کے ساتھ چہل قدمی کررہے ہیں۔

Advertisement

تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے صارفین سے سوال کیا کہ ’کیا آپ اس جگہ کا نام بتاسکتے ہیں‘۔

Advertisement

دھانی کے سوال پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب ردعمل دیا اور ہمیں دلچسپ تبصرے دیکھنے کو ملے۔

ایک ساقی نامی صارف نے اس جگہ کو کالج قرار دیا تو ایک صارف نے الٹا دھانی سے ہی سوال کرد ڈالا اور کہا کہ ’آپ سے بہتر کون جان جاسکتا ہے، آپ نے بتانا لازمی ہے‘۔

سمیع اللہ نامی صارف نے مزاقیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان جمخانہ کلب جہاں نوازشریف کمشنر کو امپائر بنا کر کرکٹ کھیلا کرتے تھے‘۔

Advertisement

فیا نامی صارفہ کا کہنا تھا کہ ’ہنٹ تو آپ کی شرٹ پر موجود ہے‘ جبکہ معاذ نامی صارف نے کہا کہ ہم کیوں اندازہ لگائیں۔

علاوہ ازیں دیگر صارفین نے بھی انوکھے اور دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: شاہ نواز دھانی کا پنجابی لہجے میں اپنے فینز کے نام پیغام

واضح رہے کہ شاہ نواز دھانی ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں جس کے ٹریننگ سیشن کے لیے ان دنوں وہ لاہور میں موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر