Advertisement
Advertisement
Advertisement

اینڈریو سائمنڈز، کار حادثے کے وقت موجود مقامی شخص کا بیان

Now Reading:

اینڈریو سائمنڈز، کار حادثے کے وقت موجود مقامی شخص کا بیان
اینڈریو سائمنڈز، کار حادثے کے وقت موجود مقامی شخص کا بیان

اینڈریو سائمنڈز، کار حادثے کے وقت موجود مقامی شخص کا بیان

          سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کے کار حادثے کے وقت موجود مقامی شخص کا بیان سامنے آگیا ہے جنہوں نے ان کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی تھی۔

آسٹریلیا کے 46 سالہ سابق کرکٹر اینڈریو سائمنڈز ہفتے کی رات کوئنز لینڈ کے شمالی شہر ٹاؤنز ول کے قریب کار حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث ان کی موت واقعہ ہوگئی تھی۔

ان کے حادثے کے وقت موجود ایک مقامی شخص کا بیان سامنے آگیا ہے جو حادثے کا عینی شاہد بھی ہے جبکہ اس کا نام ویلن ٹاؤنسن بتایا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹریو دیتے ہوئے ویلن ٹاؤنسن کا کہنا تھا کہ وہ حادثے کی آواز سننے کے بعد سب سے پہلے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: اینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کا اظہار افسوس

ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت اینڈریو سائمنڈز بری طرح پھنس گئے تھے جس کے بعد میں نے انہیں نکالنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ نکالنے کے بعد میں نے ان کا پی سی آر شروع کردیا تھا لیکن جب ان کی نبض چیک کی تو ان کی جانب سے کوئی رسپانس نہیں مل رہا تھا۔

دوسری جانب پولیس کا بھی کہنا تھا کہ ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں نے انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کی تھی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ان کی گاڑی کن وجوہات کی بناء پر حادثہ کا شکار ہوئی تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس واقعے کو شین وارن کے انتقال کے بعد اسپورٹس کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے جبکہ ان کے انتقال پر ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہار بھی کیا تھا۔

اینڈریو سائمنڈز کے کیریئر پر ایک نظر

 اینڈریو سائمنڈز نے 1998 میں پاکستان کے خلاف اپنا پہلا انٹرنیشنل ون ڈے میچ کھیلا تھا جبکہ انہوں نے اپنے کیریئر میں 26 ٹیسٹ، 198 ون ڈے اور 14 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

انہوں نے 238 انٹرنیشنل میچز میں 6 ہزار 887 رنز اسکور کیے جس میں ان کی 8 سنچریاں اور 42 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ ٹیسٹ میں انہوں نے سب سے زیادہ 162 رنز اسکور کیے تھے۔

علاوہ ازیں بولنگ میں بھی ان کا کیریئر شاندار رہا اور انہوں نے 165 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ان کا سب سے بہترین اسپیل 18 رنز دے کر 5 وکٹیں رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر