 
                                                      آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سے کافی سیکھنے کو ملا، امام الحق
قومی ٹیم کے بیٹر امام الحق کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سے تجربے میں اضافہ ہوا اور کافی کچھ سیکھنے کو ملا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق نے حال ہی میں پی سی بی کے یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے میچز آسان نہیں تھے اور اچھی کرکٹ کھیلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی میں پاور ہٹنگ کے گُر سیکھ رہا ہوں، امام الحق
ان کا کہنا تھا کہ ہوم سیریز میں بطور کھلاڑی مسلسل دباؤ کا شکار ہونے کے بعد بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل تھا کیونکہ ان کے بعد کرکٹ کھیلنے والے دیگر بڑے ممالک کی ٹیموں کو بھی دورے پر آنے کے لیے قائل کرنے میں مدد ملے گی۔
قومی ٹیم کے اوپنر کا کہنا تھا کہ جب زیادہ سے زیادہ بڑی ٹیمیں پاکستان کو دورہ کریں گی تو یہ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کے لیے بھی اپنی مہارت کو بڑھانے کا ایک موقع ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ نے ان کے کھیل کو بہتر بنانے میں بہت مدد کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امام الحق نے گراہم گوچ کا 37 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے اوپنر نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ انہوں نے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں مسلسل دو سنچریوں کے ساتھ 370 رنز بنائے تھے۔
علاوہ ازیں وہ ٹیسٹ سیریز میں زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں چوتھے نمبر پر تھے جبکہ ون ڈے سیریز میں بھی ان کی پرفارمنس کافی متاثرکن رہی اور انہوں نے تین میچز کی سیریز میں دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری اسکور کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 