
ڈینیل ویٹوری نے بابر اعظم کو موجودہ دور کا بہترین بلے باز قرار دے دیا
نیوزی لینڈ کے سابق کپتان ڈینیل ویٹوری نے بابر اعظم کو عالمی کرکٹ میں موجودہ دور کا بہترین بلے باز قرار دے دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کرکٹ برادری کی جانب سے تمام فارمیٹس میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پذیرائی مل رہی ہے۔
حال ہی میں نیوزی لینڈ کے سابق کپتان ڈینیل ویٹوری نے ای ایس پی این کرک انفو کے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں بات چیت کرتے ہوئے بابر اعظم کو اس وقت دنیا کا بہترین بلے باز قرار دیا ہے۔
https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1523550838031007745?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1523550838031007745%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fcricketpakistan.com.pk%2Fen%2Fnews%2Fdetail%2Fdaniel-vettori-says-babar-azam-is-the-best-batter-currently-in-world-c
لیجنڈری لیفٹ آرم اسپنر کے مطابق بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف تاریخی سیریز کے دوران اپنی شاندار پرفارمنس کے ساتھ اس وقت سب سے زیادہ ان فارم بلے باز ہیں۔
ویٹوری کا کہنا تھا کہ کھیل کے مختلف فارمیٹس کو مجموعی طور پر بیان کرنا مشکل ہے لیکن اس وقت بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں سب سے زیادہ انفارم بلے باز رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ کا تجربہ کرنے کا موقع شاندار رہا،ڈینئیل ویٹوری
واضح رہے کہ بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں مثالی اننگز کھیلی تھی۔ انہوں نے کراچی ٹیسٹ میچ بچاتے ہوئے 196 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔
علاوہ ازیں انہوں نے آخری ٹیسٹ میں دو نصف سنچریاں بھی اسکور کی تھیں جبکہ بابر اعظم نے اپنے آخری دو ون ڈے میچز میں بھی دو سنچریاں اسکور کی ہیں اور واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں نصف سنچری بنائی ہے۔
یاد رہے کہ بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں اس وقت دنیا کے نمبر ون بلے باز ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News