
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ماہ رمضان اور عید کی تعطیلات کے بعد پریکٹس کا دوبارہ آغاز کردیا۔
تفصیلات مطابق بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر نیٹ پریکٹس کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ بھرپور ردھم میں بیٹنگ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم نے آخری انٹرنیشنل میچ 5 اپریل کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔
Back in the Nets ✨ pic.twitter.com/CD3lHdYwiX
Advertisement— Babar Azam (@babarazam258) May 11, 2022
قومی ٹیم کو اگلی سیریز اب 8 جون سے پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف کھیلنی ہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین تین ایک روزہ میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News