
ریفری پر حملہ کرنے والے بھارتی پہلوان پر تاحیات پابندی
ریفری پر حملہ کرنے والے بھارتی پہلوان پر تاحیات پابندی لگادی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کے پہلوان ستیندر سنگھ نے کامن ویلتھ گیمز کے ٹرائیلز کے دوران ریفری پر حملہ کیا جس کے بعد ان پر تاحیات پابندی لگادی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز ،پاکستان کے 2 پہلوانوں کو رومانیہ کے ویزے جاری کردیے گئے
رپورٹس کے مطابق نیو دہلی میں ہونے والے ٹرائیلز میں ستیندر سنگھ نے ریفری جگبیرسنگھ کو گالیاں دیں، دھکے اور تھپڑ مارے تھے۔
Abused, pushed, slapped!
Wrestler Satender Malik attacks referee at CWG trials, banned for life
AdvertisementREAD: https://t.co/83f5XvlgFy#Wrestling #SatenderMalik pic.twitter.com/ofvcO4FsWV
— TOI Sports (@toisports) May 18, 2022
ریسلنگ فیدریشن آف انڈیا کے صدر اور دیگر عہدیداران کے سامنے یہ واقعہ ہوا جس کے بعد ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا نے ستیندر سنگھ پر تاحیات پابندی لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں: جاپان کے معروف سومو پہلوان شوبوشی کورونا سے ہلاک
واضح رہے کہ ستیندر سنگھ کے کشتی کے دوران ایک ریویو پوائنٹ پر اعتراض کی وجہ سے جھگڑا شروع ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News