Advertisement
Advertisement
Advertisement

ون ڈے رینکنگ: پاکستان نے بھارت کے بعد آسٹریلیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Now Reading:

ون ڈے رینکنگ: پاکستان نے بھارت کے بعد آسٹریلیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان  ٹیم نے گزشتہ ایک دو سال کے عرصے میں مسلسل بہترین کارکردگی سے ون ڈے رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان  ٹیم گزشتہ ہفتے ویسٹ انڈیز کو تین میچز کی سیریز میں کلین سویپ کرکے  پانچویں سے چوتھی پوزیشن پر آئی تھی اور اب سری لنکا کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست سےتیسری پوزیشن پر پہنچ گئی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف  سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان 102  ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھا تاہم 0-3 سے کلین سویپ  سے پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس  106  ہوگئے تھے۔

سری لنکا سے شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم  کے ریٹنگ پوائنٹس 105 ہوگئے ہیں اور وہ چوتھی پوزیشن پر چلی گئی ہے۔بھارت بھی اتنے ہی ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

Advertisement

ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی پہلی اور انگلینڈ کی دوسری پوزیشن ہے تاہم نیدرلینڈز کے خلاف آج سے شروع ہونے والی تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں 1-2 کی کامیابی  بھی انگلینڈ کو پہلی پوزیشن پر پہنچادے گی۔

ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلی، انگلینڈ دوسری، پاکستان تیسری، آسٹریلیا چوتھی ، بھارت پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹی، بنگلادیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر