Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، نیدر لینڈز کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کیوی اسکواڈ کا اعلان

Now Reading:

آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، نیدر لینڈز کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کیوی اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور نیدر لینڈز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور نیدر لینڈز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز  کے لیے دو الگ اسکواڈز کا اعلان کیا ہے۔

پہلے اسکواڈ میں ٹام لیتھم 10 جولائی کو ڈبلن میں شروع ہونے والی آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سپر لیگ سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اس کے علاوہ بیلفاسٹ میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، ایڈنبرا میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے کے ساتھ ساتھ نیدرلینڈز کے خلاف  دو ٹی ٹوئنٹی  کے لیے الگ 15 رکنی  اسکواڈ  کا اعلان کیا گیا ہے۔

آئرلینڈ کے ون ڈے سپر لیگ کے بعد ٹام لیتھم  ہینری نکولس، میٹ ہنری، ول ینگ اور جیکب ڈفی کے ساتھ وطن واپس چلے جائیں گے اور دوسرے اسکواڈ کی قیادت  مچل سینٹنر سنبھالیں گے۔

Advertisement

کین ولیمسن، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی اور ڈیون کونوے اس دورے میں حصہ نہیں لیں گے اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد وطن واپس آجائیں گے۔

Advertisement

نیدر لینڈز سے کھیلنے والے آل راؤنڈر مائیکل ریپن کو دوسرے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مائیکل ریپن تین ماہ قبل ہی مارچ اور اپریل کے دوران نیدرلینڈز کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز میں کھیل چکے ہیں۔

آئرلینڈ کے خلاف  ون ڈے سپر لیگ اسکواڈ:

ٹام لیتھم (کپتان)، فن ایلن، مائیکل بریسویل، ڈین کلیور، جیکب ڈفی، لوکی فرگیوسن، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری، ایڈم ملنے، ہنری نکولس، گلین فلپ، مچل سینٹنر، اش سودھی، بلیئر ٹکنر، ول ینگ

آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کے خلاف اسکواڈ:

مچل سینٹنر (کپتان) ، فن ایلن، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈین کلیور، لوکی فرگیوسن، مارٹن گپٹل، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، مائیکل ریپن، بین سیئرز، اش سودھی، بلیئر ٹکنر

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر