پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک اور ورلڈ کلاس ریکارڈ کے انتہائی نزدیک پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جارہے دوسرے ایک روزہ ایک میچ میں سنچری بناکر بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں لگاتار چار سنچریز بنانے والے دوسرے بلے باز بن جائیں گے۔
اس سے قبل صرف سری لنکا کے لیجنڈری بلے باز کمار سنگاکارا ون ڈے میچز میں چار لگاتار سنچریز بناسکے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ ورلڈکپ 2015 کے دوران انجام دیا تھا۔
Pakistan are batting first in the second #PAKvWI ODI.
AdvertisementA century in this game, and Babar Azam will equal an all-time record 👀
Details 👇
— ICC (@ICC) June 10, 2022
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں سنچری اسکور کرکے بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں دو مواقعوں پر لگاتار تین سنچریز بنانے والے واحد بلے باز بن گئے تھے۔
اس سے قبل انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے آخری دو میچز میں مسلسل سنچریز اسکور کی تھیں۔
دوسری جانب یہ سیریز پاکستان اور ویسٹ انڈیز دونوں کے لیے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر ویسٹ انڈیز کی چوتھی اور پاکستان کی ساتویں پوزیشن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
