Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناٹنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ کی جیت کے بعد جذباتی مناظر

Now Reading:

ناٹنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ کی جیت کے بعد جذباتی مناظر
ناٹنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ کی جیت کے بعد جذباتی مناظر

ناٹنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ کی جیت کے بعد جذباتی مناظر

ناٹنگھم ٹیسٹ انگلینڈ کی جیت کے بعد جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے جب انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے گراؤنڈ میں بیٹھی اپنی والدہ کو گلے لگالیا۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ناٹنگھم میں ٹیسٹ سیریز کھیلی جارہی ہے جس کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

انگلینڈ کی جیت میں اہم کردار کپتان بین اسٹوکس اور جونی بیرسٹو نے ادا کیا، دونوں کھلاڑیوں نے اپنی جارحانہ بیٹنگ کے بدولت انگلینڈ کو مسلسل شکستوں کے بعد جیت دلوائی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ناٹنگھم ٹیسٹ میں باؤنڈریز کا نیا ریکارڈ قائم

میچ کے آخری روز انگلینڈ کو 72 اوورز میں 299 رنز کا ہدف ملا تھا جس کو بین اسٹوکس اور بیرسٹو کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے 50 اوورز میں پورا کرلیا تھا۔

اس اننگ میں کپتان بین اسٹوکس نے 70 گیندوں پر 75 رنز اسکور کیے جبکہ بیرسٹو نے 92 گیندوں پر سنچری اسکور کرتے ہوئے 136 رنز بنائے۔

میچ جیتنے کے بعد گراؤنڈ میں ہمیں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے جب بین اسٹوکس نے گراؤنڈ میں بیٹھی اپنی ماں کو گلے لگایا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

ایک صارف نے لکھا کہ اگر خوش قسمتی سے آپ کی والدہ آج زندہ ہیں تو انہیں اتنا ہنسائیں جتنا بین اسٹوکس نے اپنی کپتانی میں پہلی سیریز جیتنے کے بعد اپنی والدہ کو ہنسایا ہے۔

Advertisement

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اسی چیز کے لیے ہی تو جیتے ہیں، اپنے والدین کو فخر محسوس کروانے کے لیے۔

https://twitter.com/zukorintaro/status/1536960323814825985?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1536960323814825985%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdunews.com%2Fnode%2F677746

Advertisement

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 23 جون سے ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا جبکہ اس دوران انگلینڈ کی ٹیم 17 جون سے 22 جون تک نیدرلینڈ سے ون ڈے سیریز کھیلے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر