
نیشنل انڈر 19 کپ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں سابق کرکٹرز کو مل گئیں
لاہور: پی سی بی نے نیشنل انڈر 19 کپ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں سابق ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹرز کو سونپ دی ہیں۔
نیشنل انڈر 19 کپ کل سے شروع ہونے جارہا ہے جس میں کوچنگ کی ذمہ داریاں پی سی بی نے سابق ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹرز کو دے دی ہیں۔
پی سی بی نے عبدالرزاق کو سینٹرل پنجاب انڈر بلیوز اور ارشد خان کو بلوچستان انڈر 19 بلیوز کے کوچز مقرر کیا ہے جبکہ عمران فرحت کو سینٹرل پنجاب انڈر 19 وائٹس اور غلام علی کو سندھ انڈر19 وائٹس کا کوچ مقرر کیا ہے۔
علاوہ ازیں شاہد انور کو سدرن پنجاب انڈر 19 وائٹس اور اعجاز احمد کو جونئیر نادرن انڈر 19 وائٹس کے ہیڈ کوچ مقرر کیے گئے ہیں۔
فرسٹ کلاس کرکٹر اقبال امام محمد اور مسرور حبیب بلوچ بھی کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ باسط علی اور فیصل اقبال کو ذمہ داریاں نہیں سونپی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ 8 جولائی تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی، پول اے کے میچز اسلام آباد اور راولپنڈی جبکہ پول بی کے میچز لاہور، فیصل آباد اور شیخوپورہ میں ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News