پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے اشتہار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے اشتہار دے دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر پی ایس ایل کے لیے پاکستانی شہری ہونے کی لازمی شرط رکھی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ 4 جولائی تک امیدوران کی درخواستیں وصول کرے گا۔
اس کے علاوہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے بھی اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی آسامی کا اشتہار جاری کیا گیا ہے۔ امیدوار کے لیے اسپورٹس سائنسز کی ڈگری لازمی قرار دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
