Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی کرکٹر عابد علی نے پنجاب میں پولیو مہم کا افتتاح کردیا

Now Reading:

قومی کرکٹر عابد علی نے پنجاب میں پولیو مہم کا افتتاح کردیا
قومی کرکٹر عابد علی نے پنجاب میں پولیو مہم کا افتتاح کردیا

قومی کرکٹر عابد علی نے پنجاب میں پولیو مہم کا افتتاح کردیا

لاہور:  قومی کرکٹر عابد علی نے میاں میر اسپتال میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے پنجاب میں پولیو مہم کا افتتاح کیا جبکہ تقریب میں پنجاب پولیو پروگرام کی سربراہ سیدہ رملہ علی اور ضلعی انتظامیہ برائے صحت بھی شریک تھے۔

اس موقع پر عابد علی کا کہنا تھا کہ والدین پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کریں، پاکستان میں پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔

قومی کرکٹر کہتے ہیں قطرے اور ٹیکے ہی پولیو سے بچاؤ کا واحد ذریعہ ہیں۔

تقریب میں پنجاب پولیو پروگرام کی سربراہ سیدہ رملہ علی کا کہنا تھا کہ انسدادِ پولیو مہم 27 جون سے شروع کی جا رہی ہے جبکہ یہ مہم 6 اضلاع میں منعقد کی جائے گی۔

Advertisement

سیدہ رملہ کہتی ہیں لاہور، راولپنڈی اور فیصل آ باد میں مہم سات روز تک جاری رہے گی جبکہ ڈیرہ غازی خان، لیہ، میانوالی میں مہم پانچ روزہ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان اور لیہ میں مہم منتخب علاقوں میں منعقد کی جائے گی جبکہ میانوالی میں بھی مہم منتخب علاقوں میں ہی منعقد کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مہم کا انعقاد پولیو سے غیر محفوظ علاقوں میں کیا جا رہا ہے، 45 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

سیدہ رملہ کا کہنا تھا کہ ورکرز پولیو پروگرام کا سب سے اہم اثاثہ ہیں اور پولیو کے خلاف کامیابیاں ان ہی کی مرحون منت ہیں، والدین پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ پولیو ویکسین مکمل محفوظ اور موثر ہے، ہر اضافی خوراک کا مطلب ہے اضافی تحفظ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر