ون ڈے رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم اور امام الحق کی حکمرانی قائم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی ایک روزہ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں قومی کپتان بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ان فارم اوپنر امام الحق بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی سے تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے جبکہ بھارت کے روہت شرما، جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک اورنیوزی لینڈ کے روس ٹیلر بدستور بالترتیب چوتھی سے چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔
جنوبی افریقا کے ریسی وینڈر ڈسن ایک درجہ ترقی پاکر ساتویں پوزیشن پر آگئے جبکہ انگلینڈ کے جونی بیئر اسٹو دو درجے تنزلی سے آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے۔
آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ایک درجہ ترقی پاکر اپنے اوپننگ پارٹنر ڈیوڈ وارنر سے نویں پوزیشن چھین لی۔وارنر ایک درجے تنزلی سے دسویں پوزیشن پر چلے گئے۔
🔸Imam-ul-Haq leapfrogs Virat Kohli into top two 🔼
🔸Shaheen Afridi, Josh Hazlewood surge 📈
🔸Zeeshan Maqsood makes all-round gains 💪Lots of movement in the latest @MRFWorldwide ICC Men’s ODI Player Rankings 👉 https://t.co/NICjDWq6YL pic.twitter.com/zQfn9iFitD
— ICC (@ICC) June 15, 2022
بولنگ کی فہرست میں ٹرینٹ بولٹ کی بدستور پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری ایک ایک اور پاکستان شاہین شاہ آفریدی دو درجے ترقی پاکر بالترتیب دوسری سے چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے۔
بھارت کے جسپریت بمراہ بدستورپانچویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے کرس ووکس چار درجے تنزلی سے چھٹی پوزیشن پر چلے گئے۔
افغانستان کے مجیب الرحمان دو درجے ترقی پاکر کرس ووکس کے ساتھ مشترکہ طور پر چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔
بنگلا دیش کے مہدی حسن میراز اور شکیب الحسن ایک ایک درجے تنزلی سے بالترتیب آٹھویں اور نویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
افغانستان کے محمد نبی دو درجے ترقی پاکر شکیب الحسن کے ساتھ مشترکہ طور پر نویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
