Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Now Reading:

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر کو اے سی چوری میں ملوث تحقیقاتی کمیٹی قائم کر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔  

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمن رانا نصراللہ نے ائیرکنڈیشن اپنے ذاتی فارم ہاؤس پرمنتقل کیئے تھے، ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر عہدے سے ہٹا دیا ۔

یاد رہے کہ ڈائریکٹر ایڈمن رانا نصر اللہ جو کہ حال ہی میں پی ایس بی کوچنگ سینٹر لاہور سے اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر ایڈمن تعینات کیا گیا۔

 پی ایس بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رانا نصراللہ ڈائریکٹر ایڈمن نے اپنی سیٹ کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے سیکورٹی آفیسر کی مدد سے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے تین عدد ائیر کنڈیشن جن کی مالیت لاکھوں روپے میں ہے اپنے ذاتی فارم ہاؤس خانپور ڈیم منتقل کیئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس بات کی اطلاع ڈرائیور رمضان نیازی نے متعلقہ حکام کو فراہم کی جس پر ایکشن لیتے ہوئے ادارہ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل آصف زمان نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے آفیسران پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دے کر ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر