Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلینڈ ٹیسٹ؛ روہت شرما کی غیر موجودگی میں بھارت کا اگلا کپتان کون ہوگا؟

Now Reading:

انگلینڈ ٹیسٹ؛ روہت شرما کی غیر موجودگی میں بھارت کا اگلا کپتان کون ہوگا؟
انگلینڈ ٹیسٹ؛ روہت شرما کی غیر موجودگی میں بھارت کا اگلا کپتان کون ہوگا؟

انگلینڈ ٹیسٹ؛ روہت شرما کی غیر موجودگی میں بھارت کا اگلا کپتان کون ہوگا؟

انگلینڈ کے خلاف اگلے ٹیسٹ میچ میں روہت شرما کی شرکت مشکوک نظر آرہی ہے جس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم میں کپتانی کا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے۔

لیسٹر شائر کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران روہت شرما کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ میچ کی دوسری اننگ سے بھی محروم ہوگئے تھے۔

بھارتی ٹیم مینجمنٹ کا خیال ہے کہ روہت شرما یکم جولائی کو ہونے والے ٹیسٹ میچ سے قبل صحتیاب ہوجائیں گے لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو بھارتی ٹیم میں کپتانی کا مسئلہ کھڑا ہوجائے گا جبکہ نائب کپتان کے ایل روہول نے بھی تصادم سے بچنے کے لیے کپتانی سے انکار کردیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف ری شیڈول ٹیسٹ کے لئے انگلینڈ اسکواڈ کا اعلان

واضح رہے کہ یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمئنز شپ میں پوائنٹس ٹیبل پر گرفت کو مضبوط کریں گے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم میں اب بھی کچھ ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو اس خلاء کو پر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان میں سے چند کھلاڑیوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

جسپریت بمراہ

Advertisement

اگر جسپریت بمراہ کو واقعی ٹیم کی قیادت سونپی جاتی ہے تو یہ بھارتی کرکٹ کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہوگا کیونکہ بمراہ کپل دیو کے بعد سب سے طویل فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کی کپتانی کرنے والے پہلے تیز گیند باز بن جائیں گے۔

اس سے قبل انہیں دورہ جنوبی افریقہ کے دوران نائب کپتان مقرر کیا گیا تھا جبکہ انہیں دورہ سری لنکا کے دوران بھی روہت شرما کی غیر موجودگی میں جب کے ایل راہول کو کپتان مقرر کیا گیا تھا تو وہ نائب کپتانی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ چیمپئن شپ،انگلینڈ نے اپنی پوزیشن بہتر کرلی

یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ بمراہ نے اب تک بین الاقوامی میچز کے کسی بھی فارمیٹ میں بھارت کی قیادت نہیں کی ہے اور نہ ہی آئی پی ایل میں کسی ٹیم کے کپتان رہے ہیں۔

رشبھ پنت

Advertisement

ابھرتے ہوئے اسٹار کو بھارتی ٹیم کی انتظامیہ مستقبل کے کپتان کے طور پر تیار کر رہی ہے جبکہ انہیں آئی پی ایل میں قیادت کا بھی کافی تجربہ رہا ہے، انہوں نے دو سیزن میں دہلی کیپیٹلز کی قیادت کی ہے۔

بھارت میں ہونے والے جنوبی افریقہ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انہیں بھارتی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا لیکن ان کی بطور کپتان شروعات ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت نہیں ہوئی تھی جبکہ بھارتی ٹیم پانچویں میچ میں بارش کے باعث سیریز کی شکست سے بچ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: روہت شرما ٹیسٹ کپتانی: پنڈتوں اور کھلاڑیوں کی تعریف

Advertisement

تاہم اب یہ دیکھنا ہے کہ بھارتی ٹیم مینجمنٹ انگلینڈ کے خلاف اہم ٹیسٹ میچ میں رشبھ پنت کو آزماتی ہے یا نہیں۔

ویرات کوہلی

اس فہرست میں تیسرا نمبر بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا ہے لیکن ویرات کوہلی پہلے ہی جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد ٹیسٹ میچ کی کپتانی چھوڑ چکے ہیں لیکن دوبارہ ان کی قیادت پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔

Advertisement

ویرات کوہلی کی ہی قیادت میں بھارتی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں نئی بلندیوں کو عبور کرتے ہوئے ٹیسٹ میں نمبر ون ٹیم بن گئی تھی اور افتتاحی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچی تھی۔

Advertisement

ویرات کوہلی طویل ترین فارمیٹ میں بھارت کے سب سے کامیاب کپتان رہے ہیں، ان ہی کی قیادت میں بھارت نے 68 میں سے 40 ٹیسٹ میچز جیتے ہیں جبکہ جیت کا تناسب 58.82 فیصد رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر