Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کردیا

Now Reading:

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کردیا
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کردیا

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کردیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بھی پاکستان نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیم میں 14 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کے 3 ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان نے ویسٹ کو وائٹ واش کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیسرا ون ڈے مٹی کے طوفان کی وجہ سے روک دیا گیا

Advertisement

دونوں ٹیموں کے درمیان گذشتہ روز سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے 53 رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز امام الحق کو قرار دیا گیا۔

پاکستان کی بیٹنگ

قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اننگز کا آغاز اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے کیا جبکہ فخر زمان تیسرے میچ میں بھی ناکام رہے اور 35 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔

دو میچوں میں بہترین کھیل پیش کرنے والے کپتان بابراعظم تیسرے میچ میں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف ایک رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

Advertisement

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی صرف 11 رنز ہی بناسکے اور اپنا تیسرا میچ کھیلنے والے محمد حارث اس میچ میں بھی ناکام رہے وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔

Advertisement

بعد ازاں شاداب خان اور خوشدل شاہ کے درمیان اچھی شراکت قائم ہوئی تاہم خوشدل شاہ 34 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد محمد نواز بھی صرف 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

تاہم شاداب خان نے ذمہ دارانہ اننگز جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی لیکن وہ ون ڈے میں اپنی پہلی سنچری اسکور نہ کرسکے اور آخری اوور میں 86 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان نے مقررہ 48 اوورز میں مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 270 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 216 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ

ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین 60 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ کیسی کارٹی نے 33، کیمو پول اور شائے ہوپ نے 21، 21 رنز اسکور کیے۔

Advertisement

علاوہ ازیں ویسٹ انڈیز کا کوئی کھلاڑی بڑا اسکور کرنے میں ناکامیاب رہا جبکہ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 4، حسن علی اور محمد نواز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچز جیت کر پہلے ہی سیریز اپنے نام کرلی تھی جبکہ پہلے میچ میں پاکستان نے 5 وکٹوں سے اور دوسرے میچ میں 120 رنز کے بڑے مارجن سے کالی آندھی کو شکست دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، محسن نقوی بھی شریک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر