Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ، بھارت نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا

Now Reading:

آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ، بھارت نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا

پاک بھارت ٹاکرا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے کی تازہ ترین رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں بھارت نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

          منگل کو اوول میں ہونے والے پہلے ون ڈے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر پاکستان کو رینکنگ میں پچھے دھکیل دیا ہے۔

https://twitter.com/ICC/status/1547053275836518400

انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی نے بھارت کو ون ڈے رینکنگ میں واپس تیسری پوزیشن دلوادی ہے جبکہ میچ سے قبل بھارت 105 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود تھا۔

Advertisement

انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں جیت کے بعد بھارت کے پوائنٹس ٹیبل پر 108 پوائنٹس ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان 106 پوائنٹس کے چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ کے مطابق فہرست میں نیوزی لینڈ 126 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ انگلینڈ کا 122 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارت نے جسپریت بمراہ کی تباہ کن چھ وکٹوں کی بدولت انگلینڈ کو 110 کے مجموعے اسکور پر ڈھیر کردیا تھا جبکہ محمد شامی نے 3 اور پراسید کرشنا نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

https://twitter.com/englandcricket/status/1546858679508410368?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1546858679508410368%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.icc-cricket.com%2Fnews%2F2675692

ہدف کے تعاقب میں بھارت نے کپتان روہت شرما کی ناقابل شکست 78 رنز کی اننگز کے ساتھ 10 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جسپریت بمراہ کی انگلینڈ کے خلاف تباہ کن بولنگ، کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے

Advertisement

بحیثیت کپتان روہت شرما کے جیت کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 4 میچز میں سے بھارت تمام میچز جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔

 یاد رہے کہ پاکستان نے گذشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ کرنے کے بعد بھارت کو رینکنگ میں چوتھے نمبر پر دھکیل دیا تھا تاہم پاکستان ٹیم زیادہ دیر تیسرے نمبر پر نہیں رہ سکی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور ٹیسٹ دوسرا دن، جنوبی افریقا کے پہلی اننگ میں 6 وکٹوں پر 216 رنز
سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد برمنگھم میں انتقال کر گئے
لاہور ٹیسٹ پہلا دن، پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر