
برمنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ کی بھارت کے خلاف فتح سے کئی ریکارڈز چکنا چور اور کئی نئے ریکارڈز قائم ہوگئے۔
انگلینڈ نے اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 378 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔ اس سے قبل انگلینڈ نے زیادہ سے زیادہ سے 359 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا تھا۔
یہ ہدف انگلینڈ نے 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف لیڈز میں حاصل کیا تھا۔
https://twitter.com/TheBarmyArmy/status/1544304934220447745
یہ بھارت کے خلاف کسی بھی ٹیم کی جانب حاصل کیا جانے والا سب سے بڑا ہدف بھی ہے۔ اس سے قبل کوئی بھی ٹیم بھارت کے خلاف اتنا بڑا ہدف حاصل نہیں کرسکی۔
انگلینڈ کی سرزمین پر کامیابی سے عبور کیا جانے والا یہ دوسرا بڑا ہدف ہے جبکہ مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں آٹھواں بڑا ہدف ہے۔
https://twitter.com/englandcricket/status/1544280362217512960
یہ پہلا موقع ہے جب کسی ٹیم نے مسلسل چار ٹیسٹ میچز میں 250 رنز سے زائد کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل تین ٹیسٹ میچز میں بالترتیب 279 ، 299 اور 296 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News