Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ سے قبل بڑا دھچکا

Now Reading:

سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ سے قبل بڑا دھچکا
سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ سے قبل بڑا دھچکا

سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ سے قبل بڑا دھچکا

گال: پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن اسپنر مہیش تھیک شنا میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

گال میں دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ ان کی ٹیم کے اہم اسپنر مہیش تھیک شنا دائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ لگنے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ میں مہیش تھیک شنا کی جگہ ٹیم میں 22 سالہ آف اسپنر لکشیتھا ماناسنگھے کو شامل کیے جانے کا امکان ہے جن کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں شاندار ریکارڈ رہا ہے جبکہ یہ میچ ان کا ڈیبیو بھی ہوگا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کو دوسرے ٹیسٹ میں آرام دینے کا فیصلہ

لکشیتھا ماناسنگھے نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 17 میچز کھیلے ہیں جس میں 73 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ بلے بازی میں بھی وہ 582 رنز اسکور کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ مہیش تھیک شنا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 68 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ دوسری اننگز میں وہ 44 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے تھے۔

اس میچ میں پاکستان نے ناقابل یقین ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 4 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی تھی جبکہ مہمان ٹیم نے 342 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا۔

Advertisement

سری لنکن اسپنر اپنے ملک کے لیے اب تک دو ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں جس میں مجموعی طور پر انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ یہ سیریز سری لنکا اور پاکستان کے لیے عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اہم پوائنٹس کے لحاظ سے اہمیت کی حامل ہے۔

پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد سری لنکن ٹیم 48.15 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ پاکستان 58.33 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر